واشنگٹن :صدارتی انتخابات سے پہلے ہیلری کلنٹن کے خلاف متنازعہ تحقیقات کی وجوہات سامنے آگئیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کو یقین تھا ہماعابدین کے لیپ ٹاپ سے اہم شواہد نکلیں گے۔
انہوں نے سرچ وارنٹ میں انکشاف کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیلری کلنٹن کی جانب سے خفیہ دستاویز مبینہ طور پر غلط استعمال کرنے کا اسکینڈل ہے۔ ایف بی آئی کا خیال تھا لیپ ٹاپ کا جائزہ لے کر وہ ہیلری کی ای میلز کی ممکنہ ہیکنگ بھی جان لیں گے۔
ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کی دست راست ہماعابدین کا لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا تھا۔ ہیلری کی وکیل نے کہا کہ سرچ وارنٹ سے ظاہر ہوگیا ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے نے کتنی بڑی غلطی کی ہے۔