ماسکو:روس کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ولادی میر زیرین ووسکی نے الزام عاید کیاہے کہ انقرہ میں روسی سفیر کے قتل میں برطانیہ کا ہاتھ ہے۔ انقرہ میں روسی سفیر کے قتل کی سازش میں برطانیہ ملوث ہے جو روس اور ترکی کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے سے خصوصی بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ سفیر کے قتل کے ذریعے ترک صدر کے دورہ ماسکو کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ صدر طیب ایردوآن جلد ہی ماسکو کے دورے پر آنے والے تھے مگر سفیر کے قتل کے ذریعے ان کے دورہ روس کو ناکام بنایا گیا ہے۔
ادھرروسی ذرائع ابلاغ میں ماسکو میں مبینہ طورپر قتل ہونے والے روسی سفارت کار کے قتل کی خبر کو نمایاں جگہ نہیں دی گئی۔ سفارت کار کی موت کے حوالے مختلف قیاس آرئیاں گردش کررہی ہیں۔ ایک قیاس یہ ہے کہ سفارت کار کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ اس نے خود کشی کی تھی-