سرگودھا: مو سم سر ما کی سوغات کینوجو پک کر تیا ر توہو گیا ہے اور فروخت کے لئے مارکیٹ میں بھی پہنچ گیا ہے لیکن بار ش نہ ہو نے کے باعث یہ اب تک اپنا روایتی رنگ جما سکا ہے اور نہ ہی اس میں اب تک مخصوص ذائقے کی مٹھا س اور کھٹاس پا ئی جا رہی ہے۔
سرگودھا کو کینو کی پیداوار کا مرکز کا کہاجائےتو بے جا نہ ہوگا ،یہاں کینو کی مجموعی پید او ار کا 65 فیصد سے زائد پید ا ہو تا ہے. رواں سال سر د ی کی تا خیر سے آمد اوربارشیں نہ ہونے کے باعث سرگودھا کے باغات میں ابھی تک نہ تو سردیوں کا یہ رس بھرا پھل اپنا رنگ جما سکا ہے اور نہ ہی اس میں وہ لذت اور مٹھاس پیدا ہوئی ہے۔
کنیوکے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ سرد ی میں تاخیراور بارشوں کاسلسلہ شروع نہ ہونےسے کینو کی فصل بری طرح متاثر ہورہی ہے نہ تاہم بارشیں نہ ہو نے کے باوجو د کینو ما ر کیٹ میں فروخت کے لئے بھی پہنچ چکا ہے۔
کینووں تو پک کر تیار ہوچکا ہے لیکن باغبان باران رحمت کے لئے دعا گوہیں کیونکہ بارش کے بعد کینو میں مزید رس بھر جائے گا اور یہ بھر پور مزہ دے گا۔