واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کی حریف اپلیکشن وائبر نے ایک نئے انداز کے ویڈیو فیچر کو متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے ایپ سے ایک دوسرے کو ویڈیوز پیغامات کے طور پر صرف ایک کلک پر بھیج سکیں گے۔
یہ فیچر اس ایپ کے نئے ورژن میں پیش کیا گیا ہے جس میں چیٹ ایکسٹیشنز بھی شامل ہیں جو کہ چیٹ بوٹس کے متبادل بھی سمجھی جاسکتی ہیں۔
ان ایکسٹینشنز کے ذریعے صارفین ایپ سے باہر موجود سروسز سے بھی معلومات حاصل کرسکیں گے۔اس سلسلے میں ابتدائی طور پر Giphy، وکی پیڈیا اور دی مووی ڈی بی سمیت چھ ایپس کی مدد لی گئی ہے۔وائبر کے مطابق یہ فیچرز آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کی اپ ڈیٹس ایپس میں پیش کردیئے گئے ہیں۔
وائبر کے دنیا بھر میں 86 کروڑ رجسٹرڈ صارفین ہیں اور یہ ایپ واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ سروسز کے مقابلے میں آگے بڑھنے کے لیے نئے راستے تلاش کررہی ہے۔
آج کی دنیا میں لوگ میسنجر، واٹس ایپ اور دیگر ایپس کے ذریعے ویڈیو پیغامات بھیج رہے ہیں جو کہ پرانے ایم ایم ایس کے اصول پر بھیجی جاتی ہیں جس کا لوگوں کو اندازہ بھی نہیں مگر یہ مفت ہوتی ہیں۔مگر وائبر کو توقع ہے کہ اس کے ویڈیو پیغامات دوسروں سے مختلف ہوں گے کیونکہ اس نے انہیں اسٹینڈ آلون سروس کی شکل دے کر براہ راست میسجنگ اسکرین پر رسائی دی ہے۔
اسی طرح وائبر میں یہ پیغامات محض ایک بٹن کو دبا کر بھیجیں جاسکیں گے جبکہ دیگر ایپس میں اس کے لیے مختلف اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔