کراچی: کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کرائی جائے گی، کاغذ کی کرنسی کے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کرایا جائے گا۔ نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔
جمیل احمد نے مزید بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں میں تمام نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، پلاسٹک کرنسی کیلئے پولی مر کا پلاسٹک استعمال کیا جائے گا، مرکزی بنک ڈیجیٹل کرنسی کیلئے مختلف ممالک کے ماڈلز کی سٹڈی بھی کر رہا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پانچ ہزار کی کرنسی کا نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ایسی تجاویز ہیں، پلاسٹک کرنسی کی لائف کاغذ کی کرنسی سے بہتر ہوئی تو مستقل یہی استعمال ہو گی۔