ہمارا آئین قومی وحدت کا نشان ہے،  آج پاکستان کو تقسیم کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے: وزیر اعظم

ہمارا آئین قومی وحدت کا نشان ہے،  آج پاکستان کو تقسیم کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہےکہ  ہمارا آئین قومی وحدت کا نشان ہے،  آج پاکستان کو تقسیم کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقد یوتھ کنونشن میں  خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  ہمارا آئین قومی وحدت کا نشان ہے،  آج پاکستان کو تقسیم کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔

 میں اس یوتھ کنونشن میں قوم کے قابل نوجوان بیٹے بیٹیوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہوں، ابھی چند روز قبل ہم نےیوم آزادی منایا اور ان خوشیوں میں 40 سال بعد پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ارشد ندیم نے خوشیوں میں اضافی کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 77 سال کے اس ملکی سفر میں ناکامیاں اور کامیابیاں دونوں ہیں، سیاسی و معاشی لحاظ سے اگر پاکستان جڑا ہوا ہے تو وہ 1973ء کا آئین ہے، پاکستان ایٹمی طاقت بنا یہ پہلا اسلامی ملک ہے جو ایٹمی قوت بنا، دہشت گردی کی جنگ میں 70 ہزار جانیں دیں تب کہیں جاکر دہشت گردی کے ناسور ہمیشہ کے لیے دفن کردیا گیا مگر اب ایک ناکامی ہوئی کہ بدقسمتی سے گزشتہ چند سالوں میں بعض غلطیوں کے سبب دہشت گردی دوبارہ عود کر آئی ہے وگرنہ اس کا مکمل طور پر خاتمہ ہوچکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا آئین قومی وحدت کا نشان ہے، ہم تمام مشکلات کے باوجود ایٹمی طاقت بنے، قیامت تک دشمن میلی آنکھ سے ہمیں دیکھ نہیں سکتا، ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر دہشتگردی کے ناسور کو دفن کیا، مگر کوتاہیوں کی وجہ سے دہشتگردی دوبارہ واپس آگئی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں لیپ ٹاپس دیے گئے میرٹ پر، پنجاب انڈاؤمنٹ فنڈ سے 22 ارب روپے کے وظائف لاکھوں بچوں کو میرٹ پر دیے گئے، میرا ایمان ہے جو بھی ہوگا ہم نوجوان نسل کی تعمیر کریں گے، اسمال میڈیم انٹرپرائز میں نوجوانوں کو آنا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان کا معاملہ سب کے سامنے ہے جس شخص نے پاکستان کے خلاف تحریک چلائی تھی اور کہا تھا کہ دو قومی نظریہ آج بحرہند میں غرق ہوگیا تو آج بنگلہ دیش میں اس کے مجسموں کے ساتھ کیا ہوا یہ بھی ہمارے لیے ایک سبق سے کم نہیں۔ان کاکہنا تھا کہ   میں نے کابینہ کو کہا کہ بجلی چیلنج ہے، ہم نے 200 یونٹ والوں کو 50 ارب کی سبسڈی دی تاکہ ان کو ریلیف ملے۔

مصنف کے بارے میں