لاہور:حکومت پنجاب نے دفعہ 144 نافذکرکے دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔