درخت پر جامنی رنگ کس خطرناک  بات کی علامت ہے 

04:30 PM, 21 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

فلوریڈا: فلوریڈا، ٹیکساس، الاباما اور جنوبی کیرولینا کے جنگلات میں درختوں پر جامنی رنگ انتہائی خطرناک  بات کی  علامت ہے۔  اگر آپ فلوریڈا ، ٹیکساس  کے جنگلات میں کسی  ایسے درخت کے قریب کھڑے ہیں جہاں پر جامنی رنگ کیاگیا ہے تو وہاں پر رکنے کی بجائے فورا بھاگنے کی کریں۔ 

امریکہ کی تقریباً 24 ریاستوں میں جنگل میں کسی درخت یا دیگر شے پر جامنی رنگ کا نشان نجی املاک کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ آپ امریکہ  میں کہاں ہیں۔ایسی جگہ پر زمین کے مالکان بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوسکتے ہیں جو اپنی پراپرٹی پر کسی اجنبی شخص کو دیکھ کر اس پر حملہ کرسکتے ہیں۔

بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوکر اپنے علاقے کو نشان زد کرنا امریکہ  میں عام واقعات ہیں۔ کچھ ریاستوں میں نارنجی، سرخ یا نیلے رنگ کا استعمال ہوتا ہے لیکن  ان درختوں کے گرد کھڑا ہونے کی بجائے اپنی جان بچا کر فورا بھاگ  جانا چاہئے ۔

مزیدخبریں