اسلام آباد ہائیکورٹ کا 190 ملین کیس میں حتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم امتناع ختم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 190 ملین کیس میں حتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم امتناع ختم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف  190 ملین کیس میں حتمی فیصلہ نہ سنانے کے حوالے سے حکم امتناع ختم کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف  190 ملین کیس بند کرنے کی دستاویز فراہمی کی درخواست پرجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے سماعت کی۔  

نیب نے القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کا ریکارڈ عدالت پیش کر دیا،نیب نے القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کی کاپی بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو فراہم کر دی۔نیب نے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے دستاویزات کمرہ عدالت میں وکلا کو دے دی۔

 
عدالت نے 190 ملین کیس بند کرنے کی دستاویز فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی۔احتساب عدالت کا دستاویزات نہ دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں