الیکشن ٹریبونل نےبلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا

 الیکشن ٹریبونل نےبلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا

کوئٹہ: الیکشن ٹریبونل نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ضیاء لانگو کے وزارت داخلہ کے قلم دان کو بھی کالعدم قرار دے دیاگیا۔


کوئٹہ میں الیکشن ٹریبونل کے جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔الیکشن ٹربیونل نے گزگ اور جوہان کے 7 پولنگ اسٹشینز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دے دیا ۔

 واضح رہے کہ ضیالانگو کے خلاف میر سعید لانگو نے الیکشن ٹربیونل میں  انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔ سعید لانگو کی جانب سے عذرداری کی پیروی اکرم شاہ  ایڈووکیٹ نےکی تھی۔جبکہ ضیاء لانگو کی جانب سے سلیم  لاشاری ایڈووکیٹ نے کی کیس کی پیروی کی تھی۔

مصنف کے بارے میں