کراچی: کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،پویس نے ملزمہ کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کو مسترد کر دیا گیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی سماعت ہوئی ملزمہ نتاشا کو جناح اسپتال نےملزمہ کواسپتال سےڈسچارج ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی ملزمہ کے چودہ روزہ ریمانڈ کے استدعا کی۔
وکیل ملزمہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کے خلاف دفعات قابل ضمانت ہے ، جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتا یا کہ مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ 322 کا اضافہ کیا ہے، دفعہ 322 ناقابل ضمانت ہے۔
وکیل مدعی نے کہا کہ پتہ لگایا جائے خاتون نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا کہ دو افراد کی جان لے لی؟
عدالت نے ملزمہ سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کے شوہر کا نام کیا ہے؟ جس پر ملزمہ نتاشا نے جواب دیا کہ میرے شوہر کا نام دانش ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر کوئی تشدد تو نہیں کیا؟ جس پر ملزمہ عدالت نے جواب دیا کہ مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا۔
عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔