الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی

ن لیگ کے صدارتی الیکشن اور جماعت اسلامی کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کرلیے۔

 الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی، الیکشن کمیشن میں 166 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے صدارتی الیکشن اور جماعت اسلامی کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کرلیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا نام اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا،  الیکشن کمیشن نے میاں نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ ن اپ ڈیٹ کر دیا ۔صدرآصف زرداری کانام بطور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز موجود ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری  کا نام بطور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی شامل کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمان خان کا نام بطور پارٹی سربراہ بھی اپ ڈیٹ کر دیا گیا،محمود خان کا نام بطور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین اپ ڈیٹ  کر دیا گیا جبکہ اسفندیار ولی خان کا نام تاحال بطور صدر عوامی نیشنل پارٹی موجود  ہے۔ 

پاک سر زمین پارٹی بھی رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں شامل کر دی گئی ہے۔