پنجاب حکومت کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرریاں کرنے سے روک دیا گیا

 پنجاب حکومت کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرریاں کرنے سے روک دیا گیا

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت دیگر عہدوں پر تقرریو ں اور تبادلوں کو روک دیا ہے۔ 

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔

حکم نامے میں عدالت نے جواب دہندگان کو 17 ستمبر تک جواب جمع کروانے کا بھی حکم دے دیا۔ جواب دہندگان کیس کی اگلی سماعت تک کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی میں کوئی تقرری نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ درخواستگزار نکشب چوہدری نے اپنی اپیل میں مؤقف اپنایا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تبادلوں کے ذریعے تقرریاں کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ پنجاب حکومت کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کی گئی تقرریاں کالعدم قرار دے۔

مصنف کے بارے میں