پاک بنگلا دیش ٹیسٹ میچ ، پاکستان کی تیسری  وکٹ 16  رنز پر  ہی گرگئی

10:14 AM, 21 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں  پاکستان کی تیسری  وکٹ 16  رنز پر  ہی گرگئی۔  

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جارہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 10 بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔

بنگلا دیش نےپاکستان   کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

گرین شرٹس کی جانب سے میچ کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم عبد اللہ شفیق تیسرے اوور میں   بنگلادیشی بولر حسن محمد کی گیند پر   کیچ  آؤٹ ہوگئے، عبد اللہ شفیق نے 12 گیندوں پر 2 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔

 قومی ٹیم کی دوسری وکٹ  14 رنز پر  اس وقت گری جب کپتان شان مسعود   6 رنز بناکر  لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے اس کے بعد تیسرے نمبر  پر آنے والے بابر اعظم  بھی صفر  پر ہی کیچ آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے  ساتھ میدان میں اتری ہے،کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کے پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل ( نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی شامل ہیں۔

دوسری طرف بنگلا دیش سکواڈ نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شرف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن پر مشتمل ہے۔

مزیدخبریں