بہاولپور:کھڑے ٹرالر سے  تیز رفتار ٹریلرٹکرا گیا، 3 افراد جاں بحق

10:03 AM, 21 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

بہاولپور: بہاولپور  میں ٹول پلازہ پر کھڑے ٹرالر سے  تیز رفتار ٹریلرٹکرا گیا۔ حادثے کے باعث ٹریلر میں آگ لگ گئی، دونو ں ٹریلرز حاصل پور سے بہاولپور جارہے تھے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں آگ سے جھلس کر ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد کی شناخت طاہر ، آصف اور حماد کے نام سے ہوئی ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی شخص کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مزیدخبریں