ایران: پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 35افراد جاں بحق، 23  شدید زخمی

09:43 AM, 21 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

تہران: ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار  ہو گئی جس کے باعث 35افراد جاں بحق  اور  23  شدید زخمی ہوگئے  ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ ایران کے شہر یزد میں بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بس میں سوار 53زائرین میں سے بیشتر کا تعلق لاڑکانہ ،گھوٹکی اور دیگر علاقوں سے ہے ۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے اور کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں