بجلی اور گیس کے بعداب پانی بھی مہنگا

 بجلی اور گیس کے بعداب پانی بھی مہنگا

کراچی:میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی زیر صدارت واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں بجلی اور گیس کے بعد پانی کی قیمیت بھی آسمان کو چھونے  لگی ، پانی کے بلوں میں 23 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 مرتضیٰ وہاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صنعتی علاقوں میں پانی کی چوری روکنے کے لیے ڈیجیٹل میٹرز لگانے کا عمل یکم اگست سے شروع ہو گا۔

سی او ٹیڈیپ زبیر موتی والا نے صنعتی علاقوں میں پانی کے میٹرز نصب نہ کرنے کے لیے فون کیا، کمرشل سیکٹر کے لیے زیرِ زمین پانی نکالنے پر پالیسی تیار کر لی ہے، اس پالیسی کے باعث سالانہ 1 ارب روپے آمدنی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سیوریج بلوں میں 14 فیصد اور پانی کے نرخوں میں 9 فیصد اضافہ کیا گیا ۔

مئیر کراچی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس بھی وصول کیا جا رہا ہے۔