ایشین والی بال چیمپئن شپ : پاکستان کو کوریا نے شکست دیدی، قومی ٹیم گروپ میں دوسری پوزیشن پر  

09:06 PM, 21 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

ارومیہ:ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کو دوسرے گروپ میچ میں کوریا نے شکست دیدی۔چار سیٹس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوریا تین - ایک سے فاتح رہا۔ پہلے سیٹ میں پاکستان نے 18-15 کے خسارے سے کم بیک کرکے 28-26 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے سیٹ میں مقابلہ 16-16 سے برابر ہونے کے بعد کوریا نے پاکستان کو واپسی کا موقع نہ دیا۔ تیسرے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، تیسرے سیٹ میں 25-25 کی برابری ہوئی، پاکستان نے تین مرتبہ 1 پوائنٹ کی سبقت لی مگر اس کو دوگنا نہ کرسکا۔


چوتھے سیٹ میں بھی سخت مقابلہ رہا مگر کوریا نے پاکستان کو کم بیک کا موقع نہ دیا، پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں بنگلا دیش کو تین - صفر سے ہرایا تھا۔ پاکستان گروپ میں دوسری پوزیشن پر رہا۔

مزیدخبریں