اسلام آ باد : پاکستان ویمن فٹبال ٹیم سعودیہ میں چھ ملکی خواتین کے فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ یہ ٹورنامنٹ 18 ستمبر سے 30 ستمبر تک ہوگا۔ اس ایونٹ کے بارے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی تصدیق کردی ہے۔
پی ایف ایف کاکہنا ہےکہ گرین شرٹس اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں سعودی عرب، لبنان، لائوس، ملائیشیا ، بھوٹان بھی شامل ہیں۔ اس کے لیے پاکستانی ٹیم باقاعدہ تربیت کرے گی اور کیمپ بھی منعقد کیاجائے گا۔ پاکستان نے جنوری میں سعودی عرب ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔
پی ایف ایف کاکہنا ہے کہ پاکستان نے آخری بار اس سال جنوری میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے سعودی عرب کا سفر کیا تھا جس میں کوموروس اور موریشس بھی شامل تھے۔ گرین شرٹس نے موریشس کے ہاتھوں 2-1 سے ہارنے سے پہلے کوموروس کو شکست دی لیکن ایک شاندار انداز میں ٹورنامنٹ کا اختتام سعودی عرب کے خلاف 1-1 سے ڈرا ہوا۔
پاکستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم کی حالیہ کامیابیوں میں ستمبر 2022 میں ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن چیمپئن شپ میں مالدیپ کے خلاف 7-0 کی زبردست فتح بھی شامل تھی ۔ اس سال اپریل میں پاکستان نے تاجکستان کو 1-0 سے شکست دیکر فتح حاصل کی۔
طویل وقفے کے بعد ستمبر 2022 میں باقاعدہ بین الاقوامی فٹ بال میں واپسی کے بعد یہ کسی بڑے عالمی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی جیت تھی۔ اس سے قبل، ٹیم نے صرف دوستانہ میچوں یا سعودی عرب میں فور نیشن کپ جیسے نمائشی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔