اٹک : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اٹک جیل میں سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا ہے انہیں روزانہ کی بنیاد پھل دیا جا رہا ہے جبکہ بیرک نمبر 3 الاٹ کی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو جیل مینوئل سے ہٹ کر کھانا ملنے لگا ہے، علی الصبح ان کو بیرک سے نکل کر جیل احاطے میں واک کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو روز مرہ کی بنیاد پر فروٹ بھی دیا جا رہا ہے۔
اٹک جیل میں سابق وزیر اعظم کی بیرک 2/1 تبدیل کر کے بیرک نمبر 3 الاٹ کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں تاحال شیو بڑھی ہوئی ہے، شیونگ کٹ فراہم کی گئی لیکن انہوں نے استعمال نہیں کی۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔