ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف ختم کرنے کا فیصلہ ،تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کو دی جائیں گی

ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف ختم کرنے کا فیصلہ ،تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کو دی جائیں گی

اسلام آباد : ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگران وفاقی حکومت  بجلی کی تقسیم کار کمپینوں کو صوبوں کے ماتحت  کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق بجلی کے نقصانات اور چوری روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ۔فیصلے کے مطابق میپکو ،گیپکو، لیسکو  اور فیسکوپنجاب کو دی جائینگی ۔پیسکو اور ٹیسکو کےپی حکومت کے حوالے ہوگی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حیسکو اور سیپکو سندھ کو دی جائیں  گی  جبکہ کیسکو کو صوبہ بلوچستان کو دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں