پیاز پر 40 فی صد ایکسپورٹ ڈیوٹی عائد 

04:50 PM, 21 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: پیا ز پر 40 فی صد ایکسپورٹ ڈیوٹی عائد کردی گئی۔ بھارت نے فوری طور پر پیاز پر 40 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ بھارت میں سبزیوں،  ٹماٹر، پیاز، مٹر، بیگن، لہسن اور ادرک کی قیمتیں گزشتہ چند ماہ میں دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں  اس وجہ سے فوری طور پر پیاز پر 40  فی صدایکسپورٹ ڈیوٹی عائد کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ 

یہ ڈیوٹی اکتیس دسمبر تک عائد کی گئی ہے اس کا  مقصد  ملک میں  سبزیوں  کی موجودگی اور کم قیمت پر فروخت کو یقینی بنانا ہے۔  اس بارے میں باقاعدہ متعلقہ محکمے نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وزارت خزانہ  کا اس بارے میں کہنا ہےکہ سبزیوں کی گھریلو دستیابی کو بہتر بنانے کی کوشش میں 31 دسمبر تک پیاز پر 40 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی فوری طور پر نافذ کی گئی ہے۔ انڈیا میں  سالانہ ریٹیل افراط زر جولائی میں تیزی سے بڑھ کر 15 ماہ کی بلند ترین سطح 7.44 فیصد پر پہنچ گئی جو پچھلے مہینے 4.87 فیصد تھی۔

اشیائے خورونوش کی افراط زر،جو کہ صارفین کی مجموعی قیمتوں میں سے تقریباً نصف ہے، 11.51 فیصد تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں  ٹماٹر، پیاز، مٹر، بیگن، لہسن اور ادرک سمیت سبزیوں کی قیمتیں پچھلے چند مہینوں میں دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں ۔

مزیدخبریں