رضوانہ تشدد کیس، سول جج عاصم 5 بار طلبی کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے 

04:21 PM, 21 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: رضوانہ تشدد کیس  میں او ایس ڈی بنائے گئے سول جج عاصم حفیظ تاحال اسپیشل جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے ۔  اسپیشل جے آئی ٹی کی جانب سے سول جج کو 5دفعہ طلب کیا جاچکا ہے ۔ 

اسلام آباد رضوانہ تشدد کیس سول جج عاصم حفیظ تاحال اسپیشل جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے۔ سول جج عاصم حفیظ کا کہنا ہے کہ  لاہور ہائیکورٹ کے آرڈرز کے بعد جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  تاحال جے آئی ٹی کو بھی لاہور ہائیکورٹ کے آرڈرز کا انتظار ہے۔اسپیشل جے آئی ٹی ملزمہ ، بچی رضوانہ ،اور اس کے والدین کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے ۔ 

مزیدخبریں