اسلام آباد: صدر کی طرف سے آفیشلز سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کے تنازع میں نیا موڑ آگیا ہے۔ صدر مملکت نے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات واپس کردیں۔
ایوان صدر کے ٹویٹ کے مطابق گزشتہ روز کے بیان کے تناظر میں صدر سیکرٹریٹ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھا ہے کہ صدر کے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ۔
In view of the definite statement of yesterday, President’s Secretariat has written a letter to Principal Secretary to Prime Minister that the services of Mr. Waqar Ahmed, Secretary to President, are no more required and are surrendered to the Establishment Division, immediately.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 21, 2023
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وقار احمد کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی22 گریڈ کی افسر ہمیرا احمد کو بطور سیکرٹری صدر مملکت تعینات کیا جائے ۔