اسلام آباد: انتظار حسین پنجھوتا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں زمین پر سویا ہوں لیکن میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وکیل انتظار حسین پنجھوتا نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے ہمیں بتایا ہے کہ بارہ گھنٹے ایک کرسی پر بغیر کھانا پانی دیےبیٹھائے رکھا جاتا ہے۔ اور ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں کوئی میٹریس یا واش روم وغیرہ نہیں ہے۔ مجھ سے تفتیش میں ایسے سوال پوچھے جاتے جن کا سائفر کیس سے کچھ لینا دینا نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ زمین پر سویا ہو ں لیکن میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔
شاہ محمود قریشی نے ہمیں بتایا ہے کہ بارہ گھنٹے ایک کرسی پر بغیر کھانا پانی دئیےبیٹھائے رکھا جاتا ہے اور تفتیش میں ایسے سوال پوچھے جاتے جن کا سائفر کیس سے کچھ لینا دینا نہیں اور ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں کوئی میٹریس یا واش روم وغیرہ نہیں ہے ، زمین پر سویا ہو ں لیکن میں…
— Intazar Hussain Panjutha (@intazarpanjutha) August 21, 2023
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سائفرکیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے 13 روز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کیس سماعت ان کیمرہ ہوئی۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ مقدمات کے لیے بنائی گئی خصوصی عدالت میں آج پہلی سماعت ہوئی ۔