اسلام آباد : سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفرکیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
شاہ محمود قریشی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سائفر تحقیقات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی۔
ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے 13 روز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کیس سماعت ان کیمرہ ہوئی۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ مقدمات کے لیے بنائی گئی خصوصی عدالت میں آج پہلی سماعت ہوئی ۔