اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی بروقت انتخابات کیلئےعدالتی دروازہ کھٹکھٹانے پر غور کر رہی ہے۔ فیصلے کیلئے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر پر پیپلزپارٹی نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔آصف زرداری، بلاول بھٹو سی ای سی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سی ای سی عام انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای سی الیکشن مقررہ وقت میں تاخیر کے خلاف ممکنہ آپشنز پر غور کرے گی۔ سی ای سی الیکشن کے بروقت انعقاد کیلئے مختلف آپشنز پر غور کرے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سی ای سی بروقت انتخابات کیلئے عدلیہ سے رجوع کی تجویز پر غور کرے گی۔ پارٹی سی ای سی میں اتفاق رائے ہونے پر عدلیہ سے رجوع کرے گی۔ پیپلزپارٹی انتخابات کے مقررہ وقت پر ہونے کی خواہشمند ہے۔