شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ 

شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ 

اسلام آباد : سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سائفرکیس میں جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی طرف سے 13 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا ہے۔ 

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سائفر تحقیقات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی۔


ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے 13 روز کے  مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کیس سماعت ان کیمرہ ہوئی۔ 


آفیشل سیکریٹ ایکٹ مقدمات کے لیے بنائی گئی خصوصی عدالت میں آج پہلی سماعت ہوئی  ۔ایف آئی اے شاہ محمود قریشی کو واپس لیکر روانہ ہوگئی ۔

مصنف کے بارے میں