چیئرمین تحریک انصاف کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس

12:59 PM, 21 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ  رجسٹرار آفس نے چیئرمین تحریک انصاف کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔

رجسٹرار افس  کا  اعتراض میں کہنا ہے کہ  درخواست گزار نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا،سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست نا قابل سماعت ہے۔

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے اجزا کو پورا نہیں کیا گیا، درخواست گزار نے ذاتی مفاد سے متعلق درخواست 184/3 کے تحت دائر کی۔

اعتراض میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست گزار ثابت نہیں کر سکا کہ کونسا بنیادی حق متاثر ہوا اور یہ کیسے عوامی مفاد کا معاملہ ہے، ایک درخواست میں غیرمتعلقہ نہ سمجھ آنے والی مختلف استدعا کی گئیں۔

وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین تحریک انصاف کیطرف سے آئینی درخواست دائر کی تھی۔


سلمان صفدر نے درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف کی ٹرائل کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاریوں کی درخواست ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

مزیدخبریں