تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کی درخواست غیر مؤثر قرار دیکر خارج 

12:40 PM, 21 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواست غیرمؤثر قرار دے دی۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں  2رکنی بنچ  نے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ 

سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2013 کی اسمبلی معیاد پوری کر کے ختم ہو چکی ہے، استعفوں سے متعلق درخواست غیرمؤثر ہو چکی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک فیصلہ بھی معجعد ہے۔ بعد ازاں ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست غیرمؤثر قرار دے کر خارج کر دی۔

یاد رہے کہ شاہد اورکزئی نے 2014 میں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں