لاہور: پنجاب بھر میں گرمیوں کی طویل تعطیلات کے بعد تمام سرکاری اور نجی سکولوں نے آج سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں۔
اسکولوں میں طویل عرصے کے بعد اپنے جہاں ہم جماعتوں سے ملنے پر طلبہ کی خوشی دیدنی تھی وہیں تعطیلات ختم ہونے پر کچھ طلبا غمگین نظر آئے۔
تعطیلات کے بعد پہلے ہی دن سکولوں میں طلباء کی تعداد کم تھی۔
واضح رہے کہ پنجاب بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے باعث 6 جون سے 20 اگست تک تمام سکول بند رہے۔