اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین خصوصی عدالت کے جج مقرر کر دیے گئے ہیں۔ ابوالحسنات ذوالقرنین آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کریں گے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تصدیق کی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر میں ایک ہی عدالت ہو گی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں ان کیمرہ پروسیڈنگز ہوں گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی جنہیں ہفتے کے روز ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، کو کچھ دیر میں خصوصی عدالت کے جج کے سامنے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر کیس کی سماعت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں ابھی صرف ایک ہی عدالت قائم ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک بھر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت تمام مقدمات کی سماعت یہ واحد عدالت کرے گی۔