تمام مسائل حل کرنے کی کوشش گا، ورلڈ کپ شیڈول میں مزید تبدیلی ممکن نہیں: وی پی بی سی سی آئی

10:31 AM, 21 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

 حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے بیک ٹو بیک میچوں کی میزبانی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایچ سی اے نے بی سی سی آئی کو متنبہ کیا تھا کہ حیدرآباد پولیس 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز اور 10 اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ سری لنکا کے لیے مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے کے بارے میں بھی فکر مند ہے۔


راجیو شکلا جو ورلڈ کپ کے لیے حیدرآباد وینیو کے انچارج ہیں نے کہا کہ 'میں ڈبلیو سی کے لیے حیدرآباد وینیو کا انچارج ہوں، اگر کوئی مسئلہ یا مزید کچھ ہوگا تو اسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کرنا آسان نہیں ہے اور ایسا ہونے کا امکان نہیں ہے۔ صرف بی سی سی آئی شیڈول میں تبدیلی نہیں کر سکتا۔  ایسا کرنے کے لیے ٹیمیں، آئی سی سی، سبھی کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔'

یاد رہے اس سے قبل ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کا  دن  تبدیل کر دیا گیا تھا، ٹورنامنٹ کے دیگر آٹھ میچوں میں بھی  تبدیلی کی گئی تھی، جس کی وجہ سے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم نے لگاتار دو میچوں کی میزبانی کرے گا۔ 

حیدرآباد کا مقام 6، 9 اور 10 اکتوبر کو میچوں کی میزبانی کرے گا۔ 

حیدرآباد ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول

6 اکتوبر، جمعہ: پاکستان بمقابلہ ہالینڈ

9 اکتوبر، پیر: نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈ

10 اکتوبر، منگل: پاکستان بمقابلہ سری لنکا

مزیدخبریں