قائد کے بلاوے پر شہباز شریف لندن پہنچ گئے

09:54 AM, 21 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لندن پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نواز شریف کی پاکستان واپسی اور پارٹی کے مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی سے متعلق قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں