پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے راجہ اظہر گرفتار

09:38 AM, 21 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: کراچی کے علاقے صدر سے سابق صوبائی اسمبلی راجہ اظہر کو  گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب  سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ راجا اظہر کو حراست میں لے لیا گیا  ہے، سادہ کپڑوں میں ملبوس اہل کاروں نے نے راجا اظہر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ 

سابق ممبر قومی اسمبلی و سینئر نائب صدر کراچی فہیم خان  نےگرفتاری کی تصدیق کر دی.  پولیس کی جانب سے تا حال راجا اظہر کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ 

سابق ممبر قومی اسمبلی اور سینئر نائب صدر پی ٹی آئی کراچی فہیم خان نےراجہ اظہر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  راجہ اظہر کی گرفتاری پر اظہار افسوس  ہوا ہے، راجہ اظہر کو  سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کی جانب سے گرفتار کیا  گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجہ اظہر کے گھر گزشتہ  3 دن سےمسلسل پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے تھے ۔جس طرح پولیس کی جانب سے  چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا انتہائی شرمناک  حرکت ہے۔

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی کراچی فہیم خان  کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد راجہ اظہر کو نامعلوم مقام پر  منتقل کردیا گیا ہے جسکی  شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

مزیدخبریں