بنی گالا :بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیر متعلقہ افراد کے لیے بند کر دیا گیا ۔ عمران خان چوک سے آگے کسی شخص کو جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد راستہ بندکیا گیا ہے۔سوشل میڈیا ایکٹیویٹیس بھی داخلہ بند ہونے پر عمران خان چوک پر جمع ہیں ۔
A senior PTI leader confirms that he has spoken to IG and IG has said he has orders to arrest Former PM #ImranKhan#PTI #PMLN
— Shahzad Iqbal (@ShahzadIqbalGEO) August 21, 2022
سینئر صحافی شہزاد اقبال نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے حوالے سے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ انہیں عمران خان کو گرفتار کرنے کے احکامات مل چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہوا کہ عمران خان کو کب گرفتار کیا جائے گا تاہم ان کی رہائش گاہ جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہےصرف ان کے قریبی افراد کو ان سے ملنے کے لیے جانے دیا جا رہا ہے۔