خاتون جج کو دھمکی، عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج 

08:02 PM, 21 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: خاتون جج اور پولیس حکام کو دھمکی دینے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ تھانہ مارگلہ کی میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ 

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا مقصد خاتون جج اور پولیس اہلکاروں کو دھمکانا تھا تاکہ وہ پی ٹی آئی اور ان کے خلاف کارروائی نہ کریں۔ عمران خان کی اس تقریر سے پولیس حکام ،عدلیہ اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

مزیدخبریں