اسلا م آباد: اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خا ن سے سیکورٹی واپس نہیں لی گئی بطور سابق وزیر اعظم انہیں سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری کا عمران خان کی رہائش گاہ سے سکیورٹی ہٹانے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ عمران خان کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں آئین اور قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔