کراچی: این اے 245 ضمنی انتخاب میں اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے۔ حلقے کے تمام 263 پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ آگیا ہے۔ پی ٹی آئی کے محمود مولوی کامیاب ہوگئے ہیں۔ حلقے میں ٹرن آؤٹ 11.8 فیصد رہا ۔
نیو نیوز کے مطابق کراچی این اے 245 پر ضمنی انتخاب میں غیر حتمی اورغیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے۔ پی ٹی آئی کے محمود مولوی29475ووٹ لیے ہیں۔ ایم کیو ایم کے معید انور 13193 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا9836 ووٹ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔ سینئر سیاستدان فاروق ستار آزاد امیدوار کی حیثیت سے3479ووٹ لے سکے جبکہ پی ایس پی کے حفیظ الدین کے اب تک1177 ووٹ ہیں۔