وزیر اعظم شہباز شریف کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اہم فون 

05:11 PM, 21 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلا م آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اخترنوازسے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملک میں سیلاب متاثرین خاص طور پرصوبہ سندھ میں امداد اور بحالی کی کارروائیوںسے متعلق گفتگو کی ۔ 

نیو نیوز کے مطابق آرمی چیف نے وزیر اعظم  پاک فوج کی جانب سے صوبہ سندھ میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون سے متعلق آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبہ سندھ میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کی ہدایت  کی۔ 

ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں زمینی رابطہ کٹنے کی وجہ سے ریسکیو اور یلیف کی فراہمی میں آنے والی مشکلات کو دور کرنے میں مدد ملے گی ۔وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لئے پاک فوج کے تعاون اور جذبے کو سراہا ۔

مزیدخبریں