عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے ہسپتال میں بھوک ہڑتال کردی 

04:58 PM, 21 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پمزہسپتال میں زیر علاج پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بھوک ہڑتال کردی ۔ عمران خان کے چیف آف سٹاف ہسپتال کے عملے سے تعاون نہیں کررہے۔ 

ذرائع کے مطابق شہباز گل نے صبح سے کھانا، دوا لینا بند کر دی ہے ۔شہباز گل نے کلینیکل ٹیسٹ کرانے سے بھی معذرت کر لی ہے۔ڈاکٹرز نے شہباز گل کو سٹی پلمونری اینجوگرافی تجویز کی تھی ۔میڈیکل بورڈ نے آج صبح شہباز گل کا طبی معائنہ کر لیا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو دوا، کھانا کھانے کی درخواست کی۔شہباز گل نے میڈیکل بورڈ کو دوا، کھانے بارے بات کا جواب نہیں دیا۔

 میڈیکل بورڈ آج شہباز گل کی پرانی رپورٹس پر غور کرے گا۔دوا، کھانا نہ کھانے پر شہباز گل کی طبعیت خرابی کا اندیشہ ہے۔شہباز گل کو اینٹی بائیوٹک دوا کا کورس شروع کرایا گیا ہے۔ اینٹی بائیوٹک کورس مکمل نہ کرنے پر انفیکشن بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں