کابل :مودی کے یار اشرف غنی کے فرار ہونے کے بعد بھارت کی افغانستان میں انتشار پھیلانے کی آخری کوشش بھی ناکام ہو گئی ، گلبدین حکمت یار ،اشرف غنی کےبھائی نےبھی طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی پنج شیر سے مزاحمت کا خطرہ ٹل گیا،احمد مسعود سے مذاکرات کی کامیابی اور طالبان حکومت کی حمایت کے بعد افغانستان میں انتشار اور طالبان مخالف مزاحمت کی بھارتی میڈیا کی امیدیں اور تجزیے خاک میں مل گئے۔
حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار اور سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے بھی طالبان حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ادھر، کابل میں سینئر طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کی ساتھی رہنماؤں اور افغان سیاستدانوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔
طالبان کے رہنما خلیل الرحمن حقانی نے کابل میں ایک تقریب کے دوران احمد مسعود کی طرف سے طالبان کی حمایت کی یقین دہانی کی خبر دی ،احمدمسعود کےمشیر کے مطابق طالبان حکومت سے مذاکرات جاری ہیںمعاہدہ طے پانا باقی ہے۔
طالبان رہنما خلیل الرحمن حقانی کی کابل میں مختلف افغان قبائل، پکتیا، اور خوست سے ارکان پارلیمنٹ، اور اہم کونسلز کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کیا ،اجلاس میں طالبان رہنما نے سب کو امن و تحفظ اور وسیع البنیاد حکومت کا یقین دلایا،طالبان عہدیدار کا خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاطاقت کا ناجائز استعمال کرنے والے طالبان کا احتساب کیا جائے گا۔