پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے:وزیر مملکت فرخ حبیب

07:42 PM, 21 Aug, 2021

اسلام آباد:وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب  نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے سیاسی بیروزگاروں کا ٹولہ کرپشن پر احتساب سے بچنے کے لئے این آر او چاہتا ہے جو نہیں ملے گا۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے  ٹویٹ کرتےہوئے  مزید کہا کہ جلسے جلوس، استعفوں، عدم اعتماد اور لانگ مارچ کی سب سازشیں ناکام ہوچکی ہیں،الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کو دیکھے بغیر ہی اس کو مسترد کرنے والی اپوزیشن ٹھپا مافیا کو پروان چڑھانا چاہتی ہے۔

نہوں نے کہا ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کو صاف شفاف بنانے میں مدد ملے گی،دھاندلی کا رونا رونے والوں کے پاس انتخابی اصلاحات سے بھاگنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مزیدخبریں