ہنجروال میں مستحق افراد کیلئے 64 ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 

07:33 PM, 21 Aug, 2021

لاہور: ہنجروال میں ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کے زیر نگرانی مستحق افراد کے لئے 64ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس کیمپ کے دوران مریضوں کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی جبکہ انھیں فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس کیمپ کے دوران مریضوں کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی جبکہ انھیں فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی،ڈاکٹر سمیر آصف بارا فری الٹر اسائونڈ کیلئے شام 7سے 8 بجے تک موجود ہونگی ،الٹر ا سائونڈ صرف ڈاکٹر کی تجویز پر ہی کیا جائیگا ۔

ڈاکٹر خدیجہ اسلم بارا ذچہ و بچہ اور گائنی (امراض نسواں) کے مریضوں کا چیک اپ کریں گی,ڈاکٹر خدیجہ اسلم بارا خواتین کے مخصوص مسائل کے حوالے سے انہیں مفید مشورے بھی دیں گی۔

ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کا کہنا ہے کہ فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کیا جاتا ہے جس میں ان لوگوں کا علاج بغیر کسی معاوضے کے کیا جائے گا اور ہر بار اس کیمپ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو دیکھا جاتا ہے۔

فری میڈیکل کیمپ  رہائش گاہ ملک محمد اشرف بارا، بارا سٹریٹ، ہنجروال ملتان روڈ لاہورپر لگا یا جائے گا۔

واضح رہے فری میڈیکل بیٹھک ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں