بیٹی کی میت دیکھ کر ماں بھی چل بسی

بیٹی کی میت دیکھ کر ماں بھی چل بسی
سورس: فائل فوٹو

قاہرہ : مصر میں بیٹی کی میت دیکھ کر ماں بھی صدمے سے چل بسی ۔ ماں اور بیٹی کو ایک ہی وقت دفنا دیا گیا ہے ۔ 

مصری اخبار الوطن کی رپورٹ کے مطابق طالبہ روفیدہ عادل سوڈانی دار الحکومت خرطوم کی ابن سینا یونیورسٹی میں فزیو تھراپی اور ری ہیبیلیٹیشن کے شعبے میں تعلیم حاصل کر رہی تھی جہاں اس کی موت واقع ہوگئی ۔

روفیدہ کی لاش کو جب قاہرہ پہنچ تو ماں نے اپنے بیٹی کو آخری بار دیکھنے کا کہا اور جب اس نے میت کا چہرہ دیکھا تو وہ بھی صدمے کو برداشت نہ کرسکی اور موقع پر ہی چل بسی ۔ڈاکٹروں کے مطابق بلڈ پریشر انتہائی کم ہونے پر ان کی موت واقع ہوئی ۔