الیکشن کمیشن کا جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونے کا فیصلہ 

الیکشن کمیشن کا جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونے کا فیصلہ 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد  : الیکشن کمیشن نے  جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔  ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آئی ٹی کا نیا نظام اور شعبہ قائم کرے گا۔نئے شعبے کے لیے معروف آئی ٹی ماہرین بھرتی کیے جائیں گے۔

نیو نیوز کے مطابق صاف شفاف اور الزامات سے پاک انتخابی نظام کا مشن پر الیکشن کمیشن نے آئی ٹی نظام اور نئے شعبے کو قائم کرنے کے ساتھ ویب سائٹ بھی اب گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن جدید خطوط پر ڈیٹا سینٹر قائم کرے گا۔الیکشن کمیشن نے بائیو میٹرک نظام لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اوور سیز ووٹنگ کے لیے بھی جدید ٹیکنالوجی درکار ہو گی ۔ الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کے لیے کنسلٹنٹ ہائر کرے گا ۔پہلے سے موجود شعبہ آئی ٹی کو آپریشنز میں تبدیل کیا جائے گا۔