وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ ،افغانستان ایشوپر اہم پیش رفت 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Shah Mehmood Qureshi,

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ ہو ا جس میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو ا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے،ہمیں توقع ہے کہ افغان رہنما اپنے باہمی اختلافات کے خاتمے اور جامع سیاسی تصفیے کیلئے جاری مذاکرات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نےافغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں توقع ہے کہ افغان رہنما اپنے باہمی اختلافات کے خاتمے اور جامع سیاسی تصفیے کیلئے جاری مذاکرات سے فائدہ اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کابل میں جاری مذاکرات کی کامیابی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کیلئے بہتری کا باعث ہو گی، ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان شہریوں کی سیکورٹی اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔