نئی دہلی :بھارتی وزیر اعظم مود ی کے اپنے ہی بکائو میڈیا نے مودی پر بجلیاں گرا دیں ،بھارت کے مشہور میڈیا گروپ کے سروے میں مودی کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا ۔
بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی جانب سے ایک سروے میں عوام سے بھارت کے اگلے وزیراعظم کے لیے موزوں ترین شخصیت پر رائے لی گئی جس میں حیران کن طور پر لوگوں نے مودی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا ،مودی بین الاقوامی سطح پر ناپسندیدہ ، بھارت میں بھی غیر مقبول ہونے لگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرمودی کی عوامی مقبولیت ایک سال میں 66 سے 24 فیصد پر آگئی،بھارتی میڈیا کے سروے کے نتائج میں مودی کی مقبولیت میں تیزی سے تنزلی ہوئی ،بین الاقوامی سطح پر بھی ناپسندیدہ ، بھارت میں بھی غیر مقبول ہونے لگے۔
اگست 2020 میں مودی کی مقبولیت 66 فیصد کے مقابلے میں جنوری 2021 میں 38 فیصد رہ گئی تھی ، جو 24 فیصد پر آگئی ہے،مودی کے غیر مقبول ہونے کی بڑی وجہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ناقص حکمت عملی اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کیساتھ نارواسلوک ہے ۔