بلاول نے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی بات کرکے پی ٹی آئی قیادت کی دوڑیں لگوادیں

02:47 PM, 21 Aug, 2021

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ان ہاؤس تبدیلی کی بات کے بعد پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کی دوڑیں لگ گئیں ۔ جہانگیر ترین گروپ سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سکواڈ کے رابطے ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے ارکان کو رابطوں کے ذریعے پارٹی ڈسپلن کا پابند بنایا جائے گا ۔ ترین گروپ کے ارکان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔

جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کو بڑے عہدے دیکر خاموش کرایا جائے گا یا اُن کے حلقوں میں نئی سکیمیں متعارف کروائی جائیں گے ۔ اس کے علاوہ سندھ کے مسائل کو سامنے لانے کے لئے حلیم عادل شیخ کو بھی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔

ادھر ، عون چودھری کے بھائی امین چودھری سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ہوئی ہے ، عون چودھری کے بھائی کو چیئرمین ایل ڈی لگائے جانے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان نے جہانگیر ترین گروپ کے ممبران خرم لغاری اور عبدالحیٰ دستی سے بھی ملاقات کی تھی ۔

مزیدخبریں