افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی نے طالبان کی حمایت کردی

01:27 PM, 21 Aug, 2021

کابل :سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے  طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حشمت غنی  کا کہنا تھا کہ طالبان امن اور تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، طالبان امن اور تحفظ دیں، ہم ان کی مدد کریں گے۔

طالبان کی طاقت اور کمزوری سے متعلق سوال پر حشمت غنی کا کہنا تھا کہ امن لانا طالبان کی طاقت جبکہ معیشت اور خارجہ امور ان کی کمزوری ہیں۔

طالبان کی حکومت میں شامل ہونے سے متعلق سوال پر حشمت غنی کا کہنا تھا کہ بھائی (اشرف غنی) کی حکومت میں شامل ہوا نہ طالبان کی حکومت میں شامل ہوں گا، افغان عوام کے لیے امن اور بہتری چاہتا ہوں۔

حشمت غنی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں طالبان رہنماؤں کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ 
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالبان رہنما نعرہ تکبیر اور امارت اسلامی کا نعرہ لگا رہا ہے جس کے بعد ایک دوسرا طالبان لیڈر حشمت غنی سے مصافحہ کرتا ہے اور انہیں بوسہ دیتا ہے۔

مزیدخبریں